لاہور:جنرل اسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ایم ایس جنرل ہسپتال عبدلرزاق نے انسانی جانیں بچانے کی بجائے جعلی ڈگری ہولڈرز کو مریضوں کے آپریشن کرنے پر لگا دیا۔
ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال میں جعلی ڈگری ہولڈر مریضوں کے آپریشن میں مصروف ہیں۔اسسٹنٹ آپریشن تھیٹر مدثر حبیب کا ڈپلومہ جعلی ثابت ہو گیا ہے،مگر انتظامیہ کی نا اہلی یا ملی بھگت سے مدثر حبیب بدستور اسپتال میں کام کر رہا ہے۔

پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے بھی ڈپلومہ جعلی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پی ایم سی نے ایم ایس جنرل اسپتال کو خط لکھ کر ڈپلومہ جعلی ہونے کی تصدیق کی،ذرائع کے مطابق مدثر حبیب نے 9ویں اسکیل سے 16 ویں اسکیل میں غیر قانونی اپ گریڈیشن حاصل کی۔

مدثر حبیب گیسٹرو سکوپی کی ڈیوٹی پر تعینات ہے،اس سلسلے میں جب ای۔ ایس سے موقف لیا گیا توان کا کہنا تھا کہ مجھے آئے ابھی 2 ماہ ہوئے ہیں معاملے پر پہلے والوں سے پوچھیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








