کراچی: ملک کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ہمارے سیاستدانوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے۔
ایک انٹرویو میں معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو ایک دوسرے کے ملک میں سفر کرنے کا ویزا نہیں ملتا۔ جس کے باعث وہ ایک دوسرے کے پیاروں سے نہیں مل پاتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے، محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ہمارے سیاستدانوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے،یہ تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین ایک دوسرے کے ملک کا سفر کرسکیں۔
سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی پیدائش انڈیا میں ہوئی تھی اور وہ ہمیشہ انڈیا جاکر اپنی جنم بھومی دیکھنا چاہتے تھے لیکن ان کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ ایشیا کپ 2023 سے دونوں ممالک کے درمیان ویزا حاصل کرنے میں کچھ سہولت پیدا ہوں گی جس سے لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔
مزید پڑھیں:’دی کراؤن‘ کے بولڈ سین سے متعلق سوال، ہمایوں سعید شرماگئے، کیا جواب دیا؟
ہمایوں سعید نے کہا کہ دونوں ملک کے عوام کا لہجہ اور زبان ایک جیسی ہے اور دونوں کے رشتہ دار ہر ملک میں رہتے ہیں چناں چہ ان کے درمیان پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








