مہوش حیات کی لال جوڑے میں دلکش تصاویر وائرل، مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

تازہ ترین

تازہ ترین

مہوش حیات کی لال جوڑے میں دلکش تصاویر وائرل،مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے
مہوش حیات کی لال جوڑے میں دلکش تصاویر وائرل،مداح تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

لاہور: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے لکس اسٹائل ایوارڈ 2020کی تقریب میں لال جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

مہوش حیات کی لال جوڑے میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفوں کے پل باندھ دیئے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے حالیہ لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کے دوران اپنی خوبصورتی کا مظاہرہ کیا، مہوش حیات کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

مہوش حیات اپنے مداحوں کے لئے ہمیشہ اکثر خوبصورت تصاویر شیئر کرتی ہیں، ان کی یہ شیئر کی گئی تصاویر حالیہ شیئر کی گئی تصاویر سے کچھ مختلف نہیں مگر ان میں وہ واک کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل بھی اداکارہ مہوش حیات نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنی بہن کے ساتھ پُرلطف اندازمیں یہ بتا رہی ہیں کہ گھرمیں بہن بھائی ایک دوسرے کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات کی اپنے بہن بھائیوں سے کافی دوستی ہے اور وہ اس حوالے سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ ویڈیوز شیئرکرتی رہتی ہیں، جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملتی ہے۔

Related Posts