روزانہ گلدستہ بھیجنے والے ’نامعلوم‘ مداح کے نام صبا قمرکاخصوصی پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

روزانہ گلدستہ بھیجنے والے ’نامعلوم‘ مداح کے نام صبا قمرکاخصوصی پیغام
روزانہ گلدستہ بھیجنے والے ’نامعلوم‘ مداح کے نام صبا قمرکاخصوصی پیغام

کراچی: ملک کی مشہور و معروف اداکارہ صباء قمر نے روزانہ گلدستہ بھیجنے والے اپنے گم نام مداح کے نام خصوصی پیغام دیا ہے۔

معروف اداکارہ صباء قمر نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں سرخ گلابوں کے گلدستے کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں کوئی روز گلدستہ بھیجتا ہے۔مگر اپنا نام ظاہر نہیں کرتا۔

صباء رقمر نے گلدستہ بھیجنے والے نامعلوم مداح کو مخاطب کرکے کہا کہ میں آپ سے واقعی بات کرنا چاہتی ہوں،اس لئے آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ گلدستے کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ یہ تحائف میرے لیے قبول کرنا بہت زیادہ مشکل ہو گئے ہیں، اس لیے میں انہیں آپ کو واپس بھی کرنا چاہتی ہوں تو پھر بات کرتے ہیں۔ میں آپ کے جواب کی منتظر ہوں۔جو ابھی تک مجھے نہیں ملا ہے۔

Related Posts