لیاری کے رہائشیوں نے فلم دھرندر کے ہدایت کار سے ترقیاتی فنڈز مانگ لیے! دیکھیں حیران کن مطالبات کی ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بالی وڈ کی سپرہٹ فلم دھرندر رواں سال کی سب سے بڑی بلاک بسٹر فلم بن چکی ہے۔ فلم نے عالمی سطح پر 900 سے 1000 کروڑ روپے کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کی وجہ زبردست وارڈ آف ماؤتھ، ہٹ میوزک اور مسلسل بھرے ہال ہیں۔

فلم کی کہانی پاکستان کے کراچی کے علاقے لیاری کے پس منظر میں بنی ہے جو گینگ وار، سماجی جدوجہد اور ثقافتی رنگوں سے بھرپور ہے۔ فلم میں ایک بھارتی انٹیلی جنس افسر کو لیاری کے جرائم کے نیٹ ورک میں گھس کر پیچیدہ وفاداریوں اور تشدد کا سامنا کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلم کی زبردست کامیابی کے بعد لیاری کے کچھ رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فلم کے منافع سے معاوضہ مانگنا شروع کر دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ فلم میں ان کے علاقے کی شناخت اور تصاویر استعمال کی گئیں اس لیے کمائی کا کم از کم 80 فیصد حصہ لیاری کو ملنا چاہیے تاکہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے۔

ویڈیو میں ایک رہائشی کہتے ہیں کہ کم از کم 80 فیصد تو لیاری کو دینا چاہیے کیونکہ وہ تو فلمیں بناتے رہتے ہیں۔ ایک فلم سے نہ کمائی تو کیا ہوا؟ دیگر رہائشیوں نے 50 فیصد، 5 سے 20 کروڑ روپے یا اسپتال بنانے جیسے مطالبات کیے۔ کچھ نے کہا کہ اگر براہ راست شیئرنگ ممکن نہ ہو تو ادتیہ دھر کم از کم لیاری میں سرمایہ کاری کریں۔

حقیقت یہ ہے کہ فلم کا کوئی حصہ لیاری یا پاکستان میں شوٹ نہیں کیا گیا۔ فلم سازوں نے تھائی لینڈ کے بنکاک میں 6 ایکڑ پر لیاری کا سیٹ بنایا جہاں 500 سے زائد بھارتی اور تھائی آرٹسٹس نے تنگ گلیاں، بازار اور عمارتیں دوبارہ تخلیق کیں۔ بھارت میں مون سون اور لاجسٹکس مسائل کی وجہ سے تھائی لینڈ کا انتخاب کیا گیا جبکہ کچھ سین ممبئی اور چندی گڑھ میں شوٹ ہوئے۔

فلم پاکستان میں بین ہے لیکن وہاں بھی پیرسی کے ذریعے مقبول ہو رہی ہے۔ دھرندھر کو 2025 کی سب سے بڑی ہٹ قرار دیا جا رہا ہے جو باکس آفس پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

Related Posts