ممبئی: نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر کی افتتاحی تقریب میں بھارتی فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوسرے روز بھی درجنوں فنکاروں کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں۔
بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں شریک فنکاروں میں کاجول، سونم کپور، رتیک روشن، فرحان اختر اور دیگر بالی ووڈ اداکار اپنے اہلِ خانہ سمیت شریک ہوئے۔

فلمی ستاروں نے امبانی کلچرل سینٹر کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ ایشمان کھرانا، چنکی پانڈے اور جھانوی کپور سمیت بے شمار ستاروں نے مداحوں کے دل جیتنے کی بھرپور کوشش کی۔



دیگر متعدد فنکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایشوریا رائے بچن، سارہ علی خان اور رشمیکا مندنا سمیت دیگر فنکار بھی تقریب کا حصہ بن گئے۔



بھاگ ملکھا بھاگ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فرحان اختر، کرش 3 سمیت بے شمار فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رتیک روشن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔


کاجول کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ تقریب کا حصہ بن گئے۔


اس کے علاوہ آننیا پانڈے، گوری خان اور دیگر فنکاروں نے بھی تقریب میں شریک ہو کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








