بھارتی سیریز میڈ اِن ہیون کے سیزن 2 کو ناظرین نے کافی پسند کیا ہے۔
حال ہی میں سیریز کا سیزن 2 اپنے اختتام کو پہنچا ہے، سیریز کی 7 اقساط نشر کی گئیں جنہوں نے ناظرین کو کافی محسور کیا اور اب اُن کی جانب سے سیریز کے سیزن 3 کے حوالے سے سوال پوچھا جارہا ہے؟
کہانی
میڈ اِن ہیون موجودہ دور کے بھارت کو پرانے اور نئے امتزاج کے طور پر پیش کرتا ہے جہاں روایت اور جدید خواہشات آپس میں دست و گریباں ہیں۔
سیزن 2
میڈ اِن ہیوین کے سیزن 2 میں سوبھیتا تارا کے کردار میں دوبارہ نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ارجن ماتھر کی کرن مہرا شامل ہوئے، وہ سیریز میں شادی کی منصوبہ بندی کیلئے واپس آتے ہیں۔
کاسٹ
سیریز کی کاسٹ میں ارجن ماتھر، سوبھیتا دھولیپالا، جم سربھ، ششانک اروڑہ، شیوانی راگھونشی اور کالکی کوچلن شامل ہیں۔
سیزن 3
ابھی تک اس کے سیزن 3 کے حوالے سے کوئی خبر نہیں آئی ہے تاہم اس کے باقی سیزن کی مقبولیت کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس کا سیزن 3 بھی جلد آئے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








