کینڈی: پالی کیلے اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے جبکہ بھارت نے 4 اوورز کھیل لیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین پانچویں اوور کا میچ جاری ہی تھا کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ بھارتی کپتان روہت شرما 18گیندوں پر 11رنز جبکہ اوپنر شبمن گل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔
بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 اوورز میں صرف 3رنز دئیے جبکہ شاہین آفریدی 2 اوورز کراچکے ہیں جن کا تیسرا اوور جاری تھا جب میچ روکا گیا۔ بھارتی بیٹرز پاکستانی باؤلنگ کے آگے متعدد مواقع پر بے بس نظر آئے اور محتاط بیٹنگ کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آگئیں، بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما کے مابین ایشیا کپ کے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے ٹاس ہوا جو بھارت نے جیت لیا۔ کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








