لاہور: سابق فاسٹ بولر اور مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کیلئے قومی ٹیم کو جوش و جذبے سے میدان میں اترنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی قومی کرکٹ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جو بھی ٹیم نئے بال کے ساتھ اچھی باؤلنگ کرے، امکانات زیادہ ہیں کہ وہی ٹیم جیتے گی۔
وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کا کھلاڑیوں پر ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے۔ میچ میں قومی ٹیم شیر جیسی دلیری کا مظاہرہ کرے۔ ہم سری لنکا میں کنڈیشنز سے خوب واقف ہیں۔ ان شاء اللہ یہ میچ پاکستان جیتے گا۔
خیال رہے کہ بارش کے باعث آج پانچویں اوور کے دوران ہی پاکستان اور بھارت کا میچ روک دیا گیا۔ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان کو کامیابی ملے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
کرکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو کرکٹ کو خیرباد کہنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








