معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ جس دن فلم نیلوفر کیلئے کال آئی، میری زندگی کا خوش قسمت دن تھا جبکہ فلم میں میرا کردار میری حقیقی شخصیت سے قریب ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے یہ بتایا گیا کہ فواد خان نیلوفر کو پروڈیوس کر رہے ہیں تو میں نے فوراً ہامی بھر لی اور کہا کہ یقیناً یہ ایک اچھا پراجیکٹ ہوگا اگر فواد ہیں، بس میں لاہور آرہی ہوں۔
گفتگو کے دوران اداکارہ مدیحہ امام نے کہا کہ فواد خان اور ماہرہ کو ملک کے 2 سپر اسٹارز کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، ان کے ساتھ کام کرکے بالکل گھبراہٹ یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوتی، میں نے ان کے ساتھ کام سے یہ سیکھا کہ اسکرین کے سامنے اتنے بڑے سپر اسٹارز اسکرین کے پیچھے کیسے محنت کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ آج سے 2 روز قبل اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلوفر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جس پر عوام کی بڑی تعداد نے مختلف تبصرے کیے۔ فلم میں فواد خان ایک شاعر جبکہ ماہرہ ایک نابینا لڑکی کا رول نبھا رہی ہے جو ایک دوسرے سے محبت کر بیٹھتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








