بلوچستان کے علاقے خاران میں 3.2 شدت کا زلزلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں 3.2 شدت کا زلزلہ
بلوچستان کے علاقے خاران میں 3.2 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خاران میں اتوار کی صبح 11 بجے 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 29 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید پڑھیں:لاہور سے اغوا کیے گئے 8 سالہ بچے کی سوختہ لاش شیخوپورہ سے برآمد

ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Related Posts