پاکستانی انڈسٹری کی نامور ومعروف اداکارہ ماہرہ خان کے قیمتی سینڈلز کے سوشل میڈیا پر چرچے ہوگئے۔
حال ہی میں ماہرہ خان کو 2 لاکھ روپے کی قیمت کا مہنگا سینڈل پہنے دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ رات ماہرہ خان نے اپنی آنے والی ویب سیریز کے لئے بہت سے پروموشنل ایونٹس میں شرکت کی، جہاں پر اداکارہ Mach & Mach برینڈ کے کرسٹل سے مزین ٹخنوں کے پٹے والے سینڈل پہنے ہوئے نظر آئیں۔
ایونٹ میں سپر اسٹار اداکارہ نے اپنے نفیس سیاہ لباس کے برعکس بین الاقوامی برانڈ Mach & Mach کے 2 لاکھ روپے کے خوبصورت جوتے پہنے۔
جن کی تصاویر Mach & Mach کی ویب سائٹ پرشیئر کی گئیں،جس کے بعد ماہرہ خان کے سینڈل سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی سینڈلز میں دلچسپی اس وقت ماند پڑسکتی ہے جب وہ اس کی اصل قیمت سنیں گے کیونکہ سینڈلز کی قیمت تقریبا 2 لاکھ ہے۔