ناموس صحابہ قانون سے ملک میں انتشار بڑھے گا، علامہ مختار امامی

تازہ ترین

تازہ ترین

مجلس وحدت مسلمین پاکسان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے فوجداری ترمیمی بل 2021ء کو مسترد کرتے ہیں۔
ریاست کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے کسی بھی بل کو منظور کر کے قانون کا حصہ نہ بننے دیا جائے جس سے ملکی ہم آہنگی اور رواداری کی مجموعی فضا زہر آلود ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ کی سفارش نظر انداز، مودی سرکار نے ہم جنس پرست جج کی نامزدگی مسترد کردی

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس بل کا عنوان تو خوبصورت ہے مگر اس کا مواد فرقہ وارانہ سوچ پر مبنی ہے، لہذا وطن عزیز ایسے کسی قانون کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا جس سے ملک بھر کے گلی محلوں میں خلفشار پھیلے۔
انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز قانون کی آڑ لے کر تکفیری فکر کے حامل موقع پرست لوگ اسے اپنے متشدد پسندانہ عزائم کے لئے ناجائز استعمال کریں گے اور آئے روز بے گناہ افراد کو اس کی بھینٹ چڑھایا جائے گا۔

Related Posts