ڈی آئی خان میں آپریشن، نوجوان میجر سبطین وطن پر قربان، 7 دہشت گرد جہنم واصل

تازہ ترین

تازہ ترین

Major Sibtain martyred, 7 India-sponsored militants killed in D.I. Khan operation
ISPR

ڈیرا اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف ایک اہم آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 7دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرا اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

دورانِ آپریشن دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجر سبطین حیدر نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی تاہم سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے سات دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس کارروائی جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وطن کے بہادر بیٹوں کی قربانیاں ہماری قوم کے حوصلے اور عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

Related Posts