ملائکہ اروڑا کی سالگرہ کی شاندار تقریب! چھیاں چھیاں پر ڈانس، سنہری لباس اور بالی ووڈ کی چمک

تازہ ترین

تازہ ترین

Malaika Arora’s birthday bash: ‘Chaiyya Chaiyya’, glam outfits, and bollywood love
Instagram

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ اور ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنی 52ویں سالگرہ 23 اکتوبر 2025 کو ایک دلکش مگر نجی تقریب میں منائی جس میں بالی ووڈ کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب کی خاص بات ملائکہ کا اپنے مشہور گیت چھیاں چھیاں پر زبردست ڈانس پرفارمنس تھی جس نے محفل کو خوشیوں سے بھر دیا۔

تقریب کے دوران دوستوں اور مداحوں کی جانب سے دل سے نیک تمنائیں پیش کی گئیں۔پارٹی میں ان کے بیٹے ارہان خان، بہن امریتا اروڑا اور چند قریبی دوست شامل تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملائکہ نے سالگرہ پر 50 نمبر والا کیک کاٹا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے کیونکہ ان کی اصل عمر 52 سال ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)

 

بہن امریتا اروڑا نے مذاقاً پوسٹ شیئر کی کہ اتنے برسوں سے 50 کی ہو، آخر کار آج 50 کی ہو ہی گئی، میری خوبصورت بہن!

ملائکہ نے تقریب میں سنہری لباس زیبِ تن کیا اور ہمیشہ کی طرح دلکش اور پر اعتماد انداز میں نظر آئیں۔تقریب کے بعد بالی ووڈ کے ستاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

کرینہ کپور خان نے انہیں میری گولڈن گرل کہتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی جبکہ ارجن کپور نے پیرس کی ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہیپی برتھ ڈے ملائکہ، ہمیشہ مسکراتی رہو، ہمیشہ اونچی اڑان بھرو، اور خود کو تلاش کرتی رہو۔

معروف فلمساز کرن جوہر نے بھی انہیں محبت بھرا پیغام بھیجا، جس میں لکھا کہ ایک بڑے دل والی لڑکی اور دوستوں کی دوست ، ہیپی برتھ ڈے ملائکہ!

Related Posts