ٹک ٹاک اسٹار ایمن اٹینزا نے 19 سال کی عمر میں خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

TikTok star dies by suicide at 19
ONLINE

لاس اینجلس: معروف ٹک ٹاک اسٹار اور ماڈل ایمن اٹینزا صرف 19 برس کی عمر میں خودکشی کے نتیجے میں انتقال کر گئیں۔ ان کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی، جس کی تصدیق ان کے والد ٹی وی ہوسٹ کم اٹینزا اور خاندان نے سوشل میڈیا پر کی۔

ایمن اٹینزا ایک باہمت نوجوان شخصیت تھیں جو ذہنی صحت اور ڈپریشن کے خلاف آگاہی کے لیے اپنی آواز اٹھاتی رہیں۔

وہ اپنے مداحوں کے ساتھ ڈپریشن، بے چینی اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے مسائل پر کھل کر بات کرتی تھیں تاکہ دوسرے نوجوان یہ محسوس نہ کریں کہ وہ اکیلے ہیں۔

 

ان کے خاندان نے ایک جذباتی بیان میں کہا کہ ایمن نے ہمیشہ اپنے سچ، ہمت، اور خلوص سے دوسروں کو متاثر کیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ان کی یاد میں دنیا میں مزید مہربانی، ہمدردی اور حوصلہ پھیلائیں۔

ایمن کی والدہ فیلیشیا اٹینزا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایمن ہماری زندگی کی خوشی تھیں، وہ جہاں جاتیں محبت اور روشنی لے کر آتیں، اور ہر شخص کو یہ احساس دلاتی تھیں کہ وہ اہم ہیں۔

ابتدا میں خاندان نے موت کی وجوہات بتانے سے گریز کیا تاہم بعد ازاں لاس اینجلس کاؤنٹی کے میڈیکل ریکارڈز کے مطابق ایمن کی موت پھندا لگا کر خودکشی کے نتیجے میں ہوئی۔

ایمن اٹینزا اپنے مشہورکونیو فائنل باس کردار، فیشن اور لائف اسٹائل ویڈیوز کی وجہ سے بے حد مقبول تھیں۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں، آن لائن کمیونٹی اور شوبز شخصیات کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

Related Posts