نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنے والد ضیاء الدین یوسفزئی کے ساتھ گلوکار شہزاد رائے کے لیے فنڈ ریزنگ گالا میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
اگلے ماہ امریکہ میں منعقد ہونے والے زندگی ٹرسٹ کے عنوان سے فنڈ ریزنگ گالا کا مقصد تعلیمی اقدامات کرنا ہے۔
پوری دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے حمایت کی وجہ سے مشہور ملالہ یوسفزئی شہزاد رائے کے تعلیم کے فروغ کے منصوبے کی حامی نظر آتی ہیں، شہزاد رائے اور اس مقصد کیلئے فنڈ گالا اگلے ماہ فلوریڈا اور ٹیکساس میں یکم اور 2 مارچ کو منعقد ہوگا۔ملالہ اور ان کے والد دونوں ہی ان دونوں پروگرامز میں شرکت کرینگے۔
شہزاد رائے پاکستان میں تعلیمی پروگرامز کو آگے بڑھانے کے مقصد کے حصول کے لیے منعقدہ فنڈ گالا میں لائیو پرفارم کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
یاد رہے کہ ملالہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم پر طالبان کی پابندیوں کی مخالفت کرنے پر 2012 میں قاتلانہ حملے کے بعد لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کی ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ علامت بن چکی ہیں۔
ملالہ کو بچوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میں 2014 میں 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام بھی دیا جاچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








