سال 2030 تک 5ملین بچوں کی حفاظت کیلئے ملیریا ویکسین کی قیمت میں کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Malaria vaccine price cut set to protect 7 million more children by 2030
ONLINE

دنیا بھر میں سال 2030 تک 5ملین بچوں کی حفاظت کیلئے عالمی سطح پر ملیریا ویکسین کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

ملیریا دنیا کی سب سے مہلک متعدی بیماریوں میں سے ایک ہے اور ہر سال لاکھوں بچوں کی جان لے رہی ہے۔

2023 میں عالمی ادارہ صحت کے اندازوں کے مطابق تقریباً 597000 افراد، زیادہ تر افریقہ کے بچے، اس بیماری کے باعث ہلاک ہوئے، جس کا مطلب ہے کہ ہر منٹ میں ایک بچہ اس مرض سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

اس سنگین صورت حال کے پیش نظر عالمی ادارہ یونیسف نے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ویکسین کی قیمت میں کمی کر کے بچوں کی بہتر حفاظت کو یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

نئی قیمتوں کا تعین انٹرنیشنل فنانس فیسلیٹی فار امیونائزیشن کے ذریعے ایڈوانس پیمنٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جو طویل مدتی عطیات کو فوری فنڈز میں تبدیل کرتی ہے۔

اس اقدام سے گوی کو موقع ملا کہ وہ ویکسین کی فراہمی میں تیزی لائے اور مارکیٹ کی بڑی مواقع سے فائدہ اٹھائے۔ انٹرنیشنل فنانس فیسلیٹی فار امیونائزیشن کے چیئرمین کین لی کے مطابق یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ مالی اختراعات کس طرح زندگی بچانے کے مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔

اس وقت تک گوی کے تعاون سے 40 ملین سے زائد ملیریا ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں اور 24 افریقی ممالک نے اسے معمول کی حفاظتی ویکسی نیشن کے نظام میں شامل کر لیا ہے۔

گزشتہ سال 14 ممالک نے ویکسین متعارف کرائی، اور 2025 میں مزید سات ممالک نے اسے اپنے پروگرامز میں شامل کیا۔

قیمت میں کمی کے بعد گوی کے ہدف کے مطابق2030 تک مزید 50 ملین بچوں کو مکمل طور پر ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین دی جا سکے گی۔

گوی کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف بیماری سے متاثرہ خاندانوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی بلکہ صحت کے نظام پر بھی دباؤ کم ہوگا۔ کین لی کا کہنا ہے کہ یہ ہر بچے کو حفاظت کا حق دینے کے مترادف ہے اور زندگی بچانے کا فوری اقدام ہے، نہ کہ مستقبل میں۔

Related Posts