سرگودھا، سنگدل ملزم نے چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھینس کی زبان
(فوٹو: آن لائن)

ملک کے 11ویں بڑے شہر سرگودھا میں سنگدل ملزم نے چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ یہ واقعہ سرگودھا کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں پیش آیا جہاں سنگدل ملزم نے درانتی کے وار کرکے بھینس کی زبان کاٹ ڈالی۔

تھانہ شاہ پور کی حدود میں نواحی قصبہ جلال پور میں ملزم بلال رکشے پر جانوروں کیلئے چارہ لے کر جارہا تھا کہ بھینس نے چارے پر منہ مارا جس پر ملزم نے طیش میں آ کر بے زبان جانور پر درانتی کے وار کیے۔

ملک بھر میں بے زبان جانوروں پر ظلم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔بھینس کی زبان کاٹنے پر پنجاب پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے تھانہ شاہ پور میں شہری محمد نذیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا ہے۔

جہالت اور احساسِ محرومی

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ جہالت نے بھی جانوروں پر ظلم کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد کو علم ہی نہیں کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ بدسلوکی پر قانون حرکت میں آسکتا ہے۔

دوسری جانب مہنگائی کے باعث احساسِ محرومی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹنے کا واقعہ اس حقیقت کا عکاس بھی ہوسکتا ہے کہ چارے پر کیے گئے اخراجات سنگدل ملزم  کو اپنے قد سے بڑے لگ رہے ہوں۔

Related Posts