اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کیلئے 166 رنز بنانے والا کھلاڑی انتقال کرگیا۔ قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر خالد عباد اللہ کا انتقال 88سال کی عمر میں ہوا۔
کرک انفو کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر مختصر مگر قابلِ ذکر عالمی کرکٹ کیرئیر کے باعث آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے 1964 سے 1967 تک پاکستان کیلئے 4ٹیسٹ میچز میں شاندار کھیل پیش کیا۔
اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی خالد عباد اللہ نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 1964 میں کھیلا اور پہلی اننگز میں آسٹریلین بولرز کے خلاف کھیلتے ہوئے 166 رنز بنالیے۔
خالد عباد اللہ کیلئے یہ ٹیسٹ کیرئیر کا بہترین اسکور بھی رہا۔ انہوں نے 1967 میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا اور واحد وکٹ بھی اپنے نام کرلی۔
کرکٹ کیرئیر کا زیادہ تر حصہ کاؤنٹی کرکٹ میں گزارنے والے خالد عباد اللہ نے واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 377 میچز کھیلے اور 26اعشاریہ 32 کی اوسط سے 17 سنچریوں سمیت 14 ہزار 766 فرسٹ کلاس رنز بنائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








