کراچی میں بجلی کا کھمبا موٹر سائیکل پر گرگیا، شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی شدید زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Man dies as old pole falls on motorcycle in Karachi
ONLINE

کراچی میں ایک افسوسناک واقعے میں بجلی کا کھمبا اچانک موٹر سائیکل پر گر گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہو گئیں۔

یہ واقعہ شہر شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب پیش آیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جمیل کے نام سے ہوئی ہے، جو حادثے کے فوری بعد ہی دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد علاقے کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے کھمبا ہٹایا۔ زخمی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق بچی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھمبا گزشتہ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار تھا مگر مقامی انتظامیہ نے اس بارے میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

رہائشیوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کو اس افسوسناک موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میں موجود تمام بوسیدہ کھمبے فوری طور پر ہٹا دیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Related Posts