ٹیکسلا: پسند کی شادی جرم بن گئی، شوہر، بیوی اور بھابھی بے دردی سے قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

پسند کی شادی
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے تاریخی شہر ٹیکسلا میں پسند کی شادی جرم بن گئی، ملزم نے شوہر، بیوی اور بھابھی کو بے دردی سے قتل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ ٹیکسلا کے علاقے مشرقی آباد گلی نمبر 5 میں پیش آیا، مقتول دانش اکرم، ان کی اہلیہ سیما گل اور بھابھی شہلا کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی، جسے تاحال گرفتار نہیں کیاجاسکا۔ ا

سی سی پی او راولپنڈی نے لرزہ خیز تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دانش اکرم کو سیما گل سے پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا۔ ملزم نجیب اللہ تینوں افراد کو ذبح کرکے جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

تہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts