ریٹائرڈ سرکاری ملازم ڈیجیٹل گرفتاری کے جال میں پھنس کر 51 لاکھ روپے سے محروم

تازہ ترین

تازہ ترین

Man loses Rs5.1 million after being trapped in ‘digital arrest’ scam
ONLINE

بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک 78 سالہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم سائبر مجرموں کے ہاتھوں ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر ہونے والے ایک جدید فراڈ کا شکار بن گیا جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 51 لاکھ روپے سے محروم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ایک نوسرباز نے خود کو ممبئی کرائم برانچ کا اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو فون کیا اور بتایا کہ اس کا موبائل نمبر دہشت گردی اور اغوا کے مقدمات میں استعمال ہوا ہے۔

مجرم نے ویڈیو کال کے ذریعے متاثرہ شخص کو آن لائن حراست میں رکھا اور کسی سے رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران اس نے اس کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر لیں۔

نوسرباز نے دھمکی دی کہ اگر متاثرہ شخص نے اپنے اکاؤنٹ کی 95 فیصد رقم منتقل نہ کی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خوف کے باعث متاثرہ شخص نے رقم منتقل کر دی، تاہم بعد میں اسے احساس ہوا کہ وہ ایک بڑے فراڈ کا شکار ہو گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ ایک ہفتے میں پیش آنے والا دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 73 سالہ خاتون کو بھی اسی نوعیت کے فراڈ میں 1 کروڑ 43 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سائبر پولیس نے ایسے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو ایک منظم سائبر کرائم گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

یہ ملزمان خود کو اعلیٰ پولیس افسر ظاہر کر کے شہریوں کو گرفتاری اور منی لانڈرنگ کے جعلی الزامات میں پھنسا کر رقم ہتھیاتے تھے۔

Related Posts