مردان میں 700 روپے کے قرض پر نوجوان قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

Women among five killed over domestic dispute
FILE PHOTO

مردان میں 700 روپے کے قرض کی واپسی کا مطالبہ خونریزی تک پہنچ گیا، ملزم نے نوجوان کو گولی ماردی۔

اطلاعات کے مطابق عبدالقدیر نامی نوجوان نے محمد گل سے 700 روپے ادھار لیے تھے۔جب محمد گل نے رقم کی واپسی کا کہا تو دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہو گئی۔ اچانک غصے میں آکر محمد گل نے پستول نکالا اور عبدالقدیر کو گولی مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لاش کو بعد ازاں مزید کارروائی کے لیے ایم سی سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی وجہ سے قتل و غارت گری جیسے واقعات تسلسل سے سامنے آرہے ہیں، حالیہ واقعہ کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول کے درمیان صرف 700 روپے کا تنازع تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ معمولی سی رقم کیلئے دونوں فریقین میں بحث بڑھتے بڑھتے گالی گلوچ تک پہنچی اور پھر جھگڑا بڑھتا گیا۔ ملزم محمد گل نے طیش میں آکر عبدالقدیر کو قتل کردیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts