جان دینا زیادہ آسان لگا کیونکہ، پنجاب میں بیوہ خاتون نے بجلی اور گیس کے بل کی وجہ سے خودکشی کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

Nephew kills aunt over blasphemy accusation in Gujranwala; police arrest suspect
ONLINE

پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں ایک بیوہ نے یوٹیلیٹی بلوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

اپنے خاندان کی کفالت کے لیے اناج بھوننے والی بھٹی چلانے والی رضیہ گیس کے 16000 روپے اور بجلی کا9000 روپے کے بل سے پریشان تھی۔

رضیہ کے لیے صورت حال ناقابل برداشت ہو گئی تھی کیونکہ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے اہلکار واجبات ادا نہ کرنے پر اس کی بجلی منقطع کرنے کی بار بار دھمکیاں دے رہے تھے۔

لواحقین نے بتایا کہ پیر کو جذباتی اور نفسیاتی بوجھ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب گیپکو کے اہلکار بجلی کا میٹر اتارنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ مایوسی کے عالم میں رضیہ نے گندم میں رکھی ہوئی کیڑے مار دوا کھا لی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

رضیہ اپنے خاندان کی واحد کفیل تھی کیونکہ اس کے تین بیٹے بے روزگار تھے۔

یہ خاندان ایک خستہ حال، تین کمروں کے مکان میں رہ رہا تھا، یہاں تک کہ بنیادی گھریلو سامان جیسے بلب، پنکھا، موٹر یا فریج سے بھی محروم تھا۔

مقامی پولیس نے اس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Related Posts