کراچی: اورنگی ٹاؤن میں کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی الماری کے اندر سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔
مقتول حسن شاہ پیشے سے بڑھئی اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر 9 کا رہائشی تھا۔
حسن شاہ کی والدہ نے اتوار کی رات سے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی اور بعد میں اس کی تشدد زدہ لاش ملی۔ مقتول حسن شاہ ایک نابالغ بیٹی کا باپ تھا۔
پولیس کے مطابق حسن شاہ کی لاش کپڑے میں لپٹی، ڈرم کے اندر چھپا کر الماری میں رکھی ہوئی ملی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن شاہ کی لاش کو جس طرح ڈرم میں ڈال کر الماری میں چھپایا گیا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ حسن شاہ کو ذاتی دشمن کی وجہ سے قتل کرکے لاش کو اس طرح ٹھکانے لگایا گیا ہے۔
پولیس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے اور مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور تحقیقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








