کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش گھر میں دفنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Women among five killed over domestic dispute
FILE PHOTO

کراچی: علی محمد گوٹھ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو چاقو مار کر قتل کردیا، ملزم بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار، پولیس نے تلاش شروع کردی۔

بن قاسم پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر نے تیز دھار چاقو سے قتل کیا۔ والد نے مزید کہا، ’’میری بیٹی کو قتل کر کے اس کی لاش کو گھر کے اندر دفن کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی تین بچوں کی ماں تھی اور ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا۔

اس سے قبل گھریلو تشدد کے ایک ایسے ہی واقعے میں کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ خاتون کی نعش جس کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے اسکو مزید معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اس دوران عائشہ کا شوہر برکت علی جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

Related Posts