بشارت ہسپتال میں انتظامیہ کی نااہلی، دورانِ آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بشارت ہسپتال میں انتظامیہ کی نااہلی، دورانِ آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا
بشارت ہسپتال میں انتظامیہ کی نااہلی، دورانِ آپریشن مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا

راولپنڈی کے بشارت ہسپتال میں غفلت اور نااہلی کی انتہا ہوگئی، دورانِ آپریشن لیڈی ڈاکٹر نے مریضہ کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا۔

ضلع چکوال سے وابستہ ماسٹر نثار کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل اُن کی 24 سالہ بیٹی عظمیٰ نثار کے پیٹ میں درد ہوا تھا، اُسے رسولی کی شکایت تھی۔ ہم چیک اپ کیلئے ہسپتال لے کرگئے، چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز نے آپریشن کروانے کا بولا۔

بشارت ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نازش نے بیٹی کے آپریشن کے دوران اُس کے پیٹ میں تولیہ اور بیلٹ چھوڑدیا، جس کا ہمیں دو مہینے کے بعد پتہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے 2 ماہ بعد بھی بیٹی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی بلکہ درد اور تکلیف میں مزید اضافہ ہونے لگا، جس پر ہارٹ انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی میں چیک کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف اور رینجرز کی کراچی میں مشترکہ کارروائی، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد

دوبارہ چیک اپ کے دوران انکشاف ہوا کہ پہلے کیے گئے آپریشن کے اوزار تولیہ اور بیلٹ پیٹ میں ہی چھوڑدیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے تکلیف ہورہی ہے۔ ہارٹ انٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کے بعد تولیہ اور بیلٹ نکالا۔

واضح رہے کہ مریضہ ابھی بھی ہارٹ انٹرنیشنل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہے اور مریضہ کے والد نثاراحمد کی جانب سے اعلیٰ حکام سے لیڈی ڈاکٹر کی نااہلی کے معاملے پرسخت نوٹس لینے اور اُس کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔

Related Posts