ایک بار فلم دیکھ کر میری بیوی نے کہا یہ کام بند کردو۔منوج واجپائی

تازہ ترین

تازہ ترین

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ولن سمیت متعدد سنجیدہ رولز کیلئے شہرت یافتہ اداکار منوج واجپائی کا کہنا ہے کہ ایک بار جب میری بیوی نے میری فلم دیکھی تو کہنے لگی کہ تم پیسوں کیلئے فلموں میں اداکاری بند کردو۔

تفصیلات کے مطابق آج کل بھارتی اداکار منوج واجپائی اپنی فلم صرف اِک بندہ کافی ہے کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں اپنے ایک بیان میں منوج واجپائی نے کہا کہ میری اہلیہ شبانہ رضا نے مجھے ڈانٹ کر کہا کہ پیسے کیلئے فلمیں بند کرو۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر ایوا بی کے گیت کی گریمی میں دھوم

اداکار منوج واجپائی نے بتایا کہ میری بیوی نے میری ایک بری سی فلم دیکھ لی جس میں مجھے اداکاری کرنی پڑی تھی اور اسکرین پر رومانوی ہیروئن کے ساتھ دیکھ کر اسے ذلت محسوس ہوئی، تاہم منوج واجپائی نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ جب میری اہلیہ فلم دیکھنے گئی تو تھیٹر میں ان کے پیچھے چند لڑکیاں ان کا مذاق اڑانے لگیں۔ میں نے پوچھا فلم کیسی لگی تو کہا کہ پیسوں کیلئے یہ کام چھوڑ دو۔ ہم اتنے قلاش نہیں کہ آپ پیسے کیلئے ایسی فلم کریں۔

اہلیہ نے کہا کہ ایسی فلمیں کبھی نہ کریں۔ یہ شرمناک ہے۔ آپ کہانیوں اور کرداروں کے ساتھ اچھے ہیں۔ اچھے کردار دیکھیں۔ آپ کو کچھ اور ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ منوج واجپائی نے کہا کہ میری بیوی کا یہ مشورہ زبردست تھا، حالانکہ اس نے مجھے ڈانٹا تھا۔

قبل ازیں منوج واجپائی ستے مے وجیتے اور باغی 2 جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ زیادہ تر منوج واجپائی کو بالی ووڈ فلمز میں ولن کے طور پر کاسٹ کیا جاتا ہے، تاہم دیگر کرداروں میں بھی مداح ان کو کافی پسند کرتے ہیں۔

 

Related Posts