اسلام آباد: مدینہ میں قائم ہوٹل ون ان کے ڈپٹی جنرل منیجر محمود ابراہیم ہیکل نے پاکستانی زائرین کو ہوٹل میں قیام کے دوران شاندار تعاون کے جذبے پر سراہا۔
ڈپٹی جنرل منیجر محمود ابراہیم ہیکلنے آتھ روزہ قیام کے دوران پاکستانی زائرین کے تعاون کے جذبے کی تعریف کی، انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کی انتظامیہ کو پاکستانی زائرین نے پریشان نہیں کیا۔
اسی طرح حج اور عمرہ زائرین کے لیے کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے سی ای او خالد سلمان نے پاکستانی عازمین کو کیٹرنگ کی خدمات فراہم کرنے پر گہرے فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہم پاکستانی حاجیوں کو اپنی بہترین خدمات فراہم کریں اور ہم نے حاجیوں کے لئے کھانا تیار کرنے کے لئے فائیو اسٹار ہوٹل سے باورچیوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








