منشا پاشا اور صرحا اصغر کا چست لباس میں رقص، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

منشا پاشا اور صرحا اصغر
(فوٹو: آن لائن)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر نے چست لباس میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو کو دونوں اداکاراؤں کے مداحوں کی بڑی تعداد پسندیدگی کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔ ویڈیو پر اب تک 16 ہزار 524 سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی مہر ثبت کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Srha Asgr. صرحا اصغر (@srhaasgr.official)

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے دونوں پاکستانی ایکٹریسز کی جانب سے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالے جانے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔ ایک خاتون مداح نے کہا کہ پتہ نہیں یہ پاکستانی سیلیبریٹیز کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ رقص آپ کے اسٹائل پر فٹ نہیں بیٹھتا۔ ایک خاتون مداح نے لکھا کہ جو لوگ رقص کی پوسٹ پر ماشاء اللہ لکھ رہے ہیں، ان کے استغفر اللہ کا وقت ہوگیا ہے۔

مختلف سوشل میڈیا صارفین نے اداکاراؤں کے رقص کی تعریف بھی کی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ صرحا، آپ کا رقص خوبصورت ہے۔ ایک اور مداح نے خوبصورت ہیل پہننے پر ساتھی فنکارہ منشا پاشا کی بھی تعریف کی۔

 

Related Posts