وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر قیادت خیبر پختونخوا حکومت کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا۔ کئی سابق وزرا اور معانین نے تاحال اپنی سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں۔
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا ک کئی سابق وزرا اور معاونین نے متعدد سرکاری گاڑیاں تاحال واپس نہیں کیں۔ دستاویزات کے مطابق ریسکیو 1122 کی 3 سرکاری گاڑیاں بھی ایک معاونِ خصوصی استعمال کر رہے ہیں۔
ریسکیو 1122 کی گاڑیاں ہنگامی امداد اور حادثات کیلئے ضروری ہوتی ہیں تاہم سابق معاونِ خصوصی ریلیف نیک محمد تاحال یہ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی واپسی کیلئے ریسکیو 1122 کی تحریری درخواست پر بھی تاحال عملدرآمد کی راہ ہموار ہوتی نظر نہیں آتی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی ریسکیو 1122 کی ایک گاڑی کو، جو کہ ہنگامی امداد کیلئے استعمال کی جاتی ہے، تاحال اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ کئی سابق کابینہ اراکین نے اپنے سرکاری دفاتر کو تالے لگا کر لاک کر رکھا ہے جس پر کے پی حکومت کا مؤقف سامنے نہیں آسکا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








