وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شانزے علی روحیل سے شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں، اس سلسلے میں رات گئے مہندی کی تقریب جاتی عمرہ میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ دار، عزیز و اقارب اور دونوں خاندانوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب میں شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد نے روایتی اور خوشگوار انداز میں شرکت کی۔ معروف رقاص وہاب شاہ نے مہندی کے فنکشن میں شاندار پرفارمنس سے سب کا دل جیت لیا اور داد حاصل کی۔
مہندی کی تقریب میں کم و بیش 350 مہمانوں نے ضیافت کا لطف اٹھایا۔ کھانوں کی تیاری میں شریف خاندان نے روایتی اور دیسی ذائقوں کو ترجیح دی جبکہ مہمانوں کو چکن دم پورہ، سوپ، آلو گوشت، دال گوشت، باربی کیو اور وائٹ رائس پیش کیے گئے۔
Elegant and heartwarming moments mark the beginning of a new chapter as Junaid Safdar, grandson of former Prime Minister Mian Muhammad Nawaz Sharif @NawazSharifMNS and son of Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, @MaryamNSharif embarks on a new journey of life with Shanzeh… pic.twitter.com/nksiC8EVyN
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) January 16, 2026
میٹھے کی ڈش کے طور پر مہمانوں کی تواضع گاجر اور دال کے حلوے سے کی گئی۔ مہندی کی تقریب میں شریک مہمانوں نے دولہا جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے لباس اور نشست و برخاست کی تعریف کی جبکہ تقریب میں مدعو افراد نے شریف خاندان کی مہمان نوازی کو بھی سراہا۔
شیڈول کے مطابق جنید صفدر کی بارات آج دوپہر 1 بجے لیک سٹی پہنچے گی جاہں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔بارات کے موقعے پر مدعو کیے گئے مہمانوں کی تعداد 400 کے لگ بھگ ہوگی۔
جاتی عمرہ فارمز میں جنید صفدر کی تقریب ولیمہ 18 جنوری کو ہوگی جس میں 800 مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی و صوبائی وزرا اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








