شادی کا جھانسہ، سپروائزر کی سکیورٹی گارڈ خاتون سے زیادتی، تنخواہ بھی ضبط کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

زیادتی
(فوٹو: آن لائن)

پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر سکیورٹی گارڈ خاتون سے زیادتی کرنے والے سکیورٹی سپروائزر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے خاتون کی تنخواہ بھی ضبط کرکے اپنے پاس رکھ لی تھی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاہور کے فیصل ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو موچی پورہ سے گرفتار کرلیا۔ متأثرہ سکیورٹی گارڈ خاتون ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع نجی مال میں سکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی سپر وائزر نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور متأثرہ خاتون نے شادی پر اصرار کیا تو ملزم نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ خاتون کی تنخواہ کی رقم بھی ضبط کرلی۔ ملزم کی شناخت زین کے نام سے ہوئی جس کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاون جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ ملزم زین نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کی دفعات کے ساتھ ملزم زین کے خلاف مقدمے درج کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم کو گرفتاری کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ خواتین کا استحصال کرنے والے ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی۔

Related Posts