غزہ کے گرجا گھر پر بمباری، 10مزید فلسطینی جاں بحق، شہادتیں 4300سے زائدہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے گرجا گھر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں چرچ میں پناہ لینے والے 10 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں جس سے شہادتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل نے شہری آبادی، عبادت گاہوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 1500سے زائد بچوں سمیت شہادتیں 4 ہزار 300 سے زائد ہوگئیں۔ کم و بیش 14000 فلسطینی زخمی ہیں جن میں سے متعدد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ اجلاس میں امریکا کو رسوائی کا سامنا، شرکا نے “لیکچر” سننے سے انکار کر دیا

ہسپتالوں میں جنریٹرز کا ایندھن ختم ہوچکا ہے۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی پر 30 فیصد سے زائد مکانات تباہ ہوگئے، بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی۔ غزہ اسرائیل تنازعے کے باعث شہری آبادی بھوک، پیاس اور طبی امداد کی عدم فراہمی کا شکار ہے۔

حال ہی میں اسرائیل نے جنوبی لبنان کو بھی گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ ایک جانب امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کی  تو دوسری جانب ایران اور روس کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی جارہی ہے جس سے خطے میں بڑی جنگ چھڑنے کا خدشہ بھی پیدا ہوچکا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت خطے کو علاقائی جنگ کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اسرائیل اور اس کے حامی جنگ روک نہیں سکیں گے۔ غزہ کی رفح کراسنگ جمعے کے روز بھی نہ کھلنے کے باعث فلسطینیوں کیلئے بھیجے گئے امدادی ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہوسکے۔ 

Related Posts