عمران خان قوم کو بتائیں کہ انہوں نے چار سالوں میں کیا کیا؟مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست منظور ، پاسپورٹ واپسی کا حکم دیدیا
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست منظور ، پاسپورٹ واپسی کا حکم دیدیا

صوابی: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بدھ کے روز سابق وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اداکاری بند کریں اور قوم کو بتائیں کہ انہوں نے چار سالوں میں کیا کیا ہے۔

صوابی میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو شکرگزار ہونا چاہیے کہ پاکستان نے کرپٹ اور جھوٹے لیڈروں سے نجات حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے وہ ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ خان صاحب کے پاس تین سال اقتدار میں رہنے کے بعد عوامی تقریروں میں بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”سازش اپنی کارکردگی کو چھپانے کا صرف ایک بہانہ ہے کیونکہ ان کے پاس جلسوں میں بات کرنے کا کوئی پراجیکٹ نہیں ہے۔“

Related Posts