لاہور، مریم نفیس نے سیلز مین پر تشدد کے واقعے کی حقیقت بتا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نفیس
(فوٹو: آن لائن)

لاہور: اداکارہ مریم نفیس نے سیلز مین پر تشدد کے واقعے کی حقیقت بتا دی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کم عمر سیلز مین سے مارپیٹ کرنے والی لڑکیوں میں سے ایک بہت اچھی دوست جبکہ دوسری جاننے والی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا جس کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکیوں نے ٹک شاپ کے کیش کاؤنٹر پر بیٹھے لڑکے سے غصے میں بات چیت کی اور پھر کاؤنٹر پر آ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تینوں لڑکیوں نے سیلز مین کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو روکا تو انہوں نے ان کو بھی خوب سنائیں اور تھانے جا کر لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ بعد ازاں سیلز مین نے بھی تشدد کا نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرایا۔

انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ سب کی سوچ ہے کہ لڑکیوں نے سیلز مین کو ایسے ہی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا تو میں انہیں اچھی طرح جانتی ہوں۔ ان میں سے ایک میری اچھی دوست ہے۔

ویڈیوز میں اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ مجھے لگا کہ لوگ کہانی کا دوسرا رخ بھی دیکھیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ لڑکیوں کو جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میں نے سوچا کہ مجھے بات کرنا ہوگی۔ لڑکے نے خواتین کی جسامت اور لباس پر ناگوار تبصرہ کیا۔

اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ اس نے خواتین کو انتہائی غیر مناسب باتیں کیں اور طوائف تک کہا۔ پہلے تو لڑکیوں نے اسے جھڑکا کہ تم اس طرح بات نہیں کرسکتے جس پر اس نے غلیظ گالیاں دیں۔ اسٹور سے نکل جانے کا کہا تو لڑکیوں نے سوال اٹھایا کہ ہم کیوں نکل جائیں؟

مریم نفیس نے کہا کہ لڑکیوں کے مغربی طرز کے کپڑے دیکھ کر انہیں بدنام سمجھا گیا۔ سوشل میڈیا پر یہ بات کہ لڑکیوں کے باپ وکیل ہیں، یہ سچ نہیں ہے۔ ایک لڑکی دوسرے شہر سے کام کرنے آئی ہے، ان کے پاس کوئی پاور نہیں۔ یہاں ہراساں کرنے کا ثبوت مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثبوت بھی خود کئی بار ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین مانگ رہی ہیں۔ میری پمپ کے مالک سے درخواست ہے کہ ویڈیو کی وائس ریکارڈنگ نکالیں تاکہ پتہ چلے کہ معاملہ کیا ہے۔ لڑکے نے لڑکیوں سے بری بری باتیں کی ہیں۔

Related Posts