آئی ایم ایف سے قرضے لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے۔صدر زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: روزنامہ پاکستان)

لاہور: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے لے کر عوام کا امتحان لیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سے حکومت نہیں چل رہی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کے دوران صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم حکومت بنانا اور گرانا بھی جانتے ہیں۔ آئی ایم ایف سے قرضے لیے جارہے ہیں۔ ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پارٹی کارکنان تیاری کریں۔

خطاب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اب ہم خود میدان میں آگئے ہیں۔ ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کریں گے، باہر نکلنا ہے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ میں میں کرنے والا سابق وزیراعظم آج جیل میں بیٹھا ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت پی پی پی کے مقابلے کی نہیں، پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لائیں گے۔ اس موقعے پر پنجاب کی قیادت نے کارکنان کے کام نہ ہونے کی شکایت کردی۔ صدر نے کہا کہ میں سب سے کام کرواؤں گا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی تنظیم سازی کی رپورٹ بھی طلب کرلی اور پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو مل بیٹھ کر مسائل کے حل کا حکم دے دیا۔ پارٹی قیادت نے صدر آصف علی زرداری کے احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

Related Posts