وزیراعظم عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان جلد کریں گے۔مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: آن لائن)

چیچہ وطنی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان  بہت جلد کریں گے، جو مشکل فیصلے کرنے تھے، کر لیے، اب اچھے دن آنے والے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیچہ وطنی میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام کی زندگیوں میں سکون لانے تک ایک منٹ بھی چین سے نہیں بیٹھے گی، مسلم لیگ (ن) ملک کو مسائل سے نکال کر دوبارہ ترقی کی راہ پر لائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں بارش کے دوران حادثات سے 34افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

جلسۂ عام سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ عوامی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اب عوام کو ریلیف دیں گے۔ شدید حبس اور گرمی کے باوجود جلسے میں عوام کا جم غفیر موجود ہے، نواز شریف سے محبت کرنے والوں کو کثیر تعداد میں دیکھ کر خوش ہوں۔ 

خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ چیچہ وطنی کا جذبہ بتا رہا ہے کہ 17 جولائی کو شیر آ رہا ہے۔ جن بحرانوں سے ملک کی حالت بدتر ہوئی اب ختم ہو رہے ہیں۔مسلم لیگ (ن) ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے، مہنگائی ہونے پر گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر اثرات عوام تک منتقل کیے جائیں گے، انشاء اﷲ وزیراعظم بہت جلد عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دامن کرپشن سے بھرا ہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان تقریروں میں برے ناموں سے پکارتا ہے اور چلا جاتا ہے، عمران خان نے عوام سے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن عمران خان عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کر پائے۔ وزیر اعظم ہاؤس کو اغوا کا اڈہ بنا دیا۔ 

Related Posts