خاتون رپورٹر نے ریکارڈنگ کے دوران لڑکے کو تھپڑماردیا، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

لیڈی رپورٹر نے ریکارڈنگ کے دوران لڑکے کو تھپڑماردیا، ویڈیو وائرل
لیڈی رپورٹر نے ریکارڈنگ کے دوران لڑکے کو تھپڑماردیا، ویڈیو وائرل

لاہور: خاتون رپورٹر نے ریکارڈنگ کے دوران مبینہ طور پر بدتمیزی سے روکنے کیلئے لڑکے کو تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون رپورٹر کی لڑکے کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے جس میں خاتون صحافی کو ایک نامعلوم نوجوان کو لائیو رپورٹنگ کے دوران تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

مبینہ طور پر یہ واقعہ آج سے 3 روز قبل 9 جولائی کو عید الاضحیٰ کے موقعے پر پیش آیا۔ خاتون رپورٹر خبروںکی رپورٹنگ کے دوران اپنے غصے پر قابو کھو بیٹھیں اور پاس کھڑے لڑکے کو طمانچہ ماردیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون رپورٹر مائرہ ہاشمی رپورٹ ختم کرتے ہی غصے میں کیوں آئیں تاہم سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کے مطابق نوجوان نے فضول تبصرہ کیا جس پر خاتون صحافی ناراض ہوگئیں۔ 

اس حوالے سے خاتون صحافی مائرہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی۔ میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا مت کرو۔

صحافی خاتون مائرہ ہاشمی نے کہا کہ سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ بد تمیزی کر رہا تھا، جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کو یہ سمجھنے میں مشکلات درپیش ہیں کہ نوجوان نے ایسی کیا حرکت کی تھی جس پر خاتون صحافی کو غصہ آیا۔ بعض صارفین نے خاتون صحافی پر تنقید بھی کی۔ 

Related Posts