عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

Maryam Nawaz criticizes Imran Khan

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کے خلاف اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی جانب سے ہونے والی پیش رفت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللّہ تعالی کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں ہے،کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی چیز ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف صاحب پر یہ انکی ذاتی و سیاسی زندگی کا شاید مشکل ترین وقت تھا مگر بدترین حالات کے باوجود انکا کوئی ساتھی انھیں چھوڑ کر نہیں گیا کیونکہ انھوں نے ہر کسی کو عزت دی۔

انہوں نے نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مخالف اور دشمن کو بھی، صبر اور تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا، طاقت کا رعب نہیں جمایا، دھمکیاں نہیں دیں، تمسخر نہیں اڑایا،کرسی جاتی دیکھ کر میں چھوڑوں گا نہیں جیسی بازاری زبان استعمال نہیں کی، عمران خان کو دیکھ کر عبرت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان جتنے خوف زدہ ہونگے لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا،بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے، جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتا تھا تو زندگی اور سیاست کے طالب علم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے، مہنگائی اور نااہلی سے ان کی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوششش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں صرف ہو رہا ہے اور حکومت بھی اس کی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ سب مکافات عمل نہیں تو اور کیا ہے؟ انسان کو انسان نا سمجھنے والے کا یہی انجام ہے! مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں۔

Related Posts