اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے نیکٹا کے کردار کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کے محکموں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے کی ضرورت ہے۔
پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، چاروں صوبائی وزرائے اعلی اور وفاقی وزراء شریک ہوئے جس میں حالیہ پشاور واقعے اور افغانستان کی صورتحال اور اجلاس میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں عدم شرکت کے معاملے پر ممکنہ ردعمل بھی زیر بحث آیا۔
اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے قومی ایکشن پلان کے نفاذ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی مسائل کے لیے صوبائی حکومتوں سے تعاون درکار ہے۔
مزید پڑھیں:چوروں کا ایجنڈا ناکام بنادیں گے، عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں۔ وزیراعظم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








