یورپی یونین کے صدر کی پاکستان سے روس یوکرین تنازعہ میں ثالثی کی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

PM speaks with EU Council President, stresses need for Ukraine ceasefire

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان اور یورپی یونین صدر کے درمیان کے ٹیلیفونک رابطہ میں یوکرین اور روس معاملے پر گفتگو کی گئی جس میں یورپین صدر نے یوکرین اور روس تنازعہ میں پاکستان کی ثالثی کی خواہش ظاہر کر دی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اہم سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر غور ہوا، اجلاس میں پشاور واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پشاور واقعہ کے ملزمان تک ہم پہنچ گئے ہیں، ہماری فورسز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت جلد ملزمان تک رسائی حاصل کی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ماسٹرن پلانر سمیت تمام ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کو یورپی یونین کے صدر نے ٹیلیفون کال کی۔ انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کے صدر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ یوکرین اور روس تنازعہ میں پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ یورپی یونین کے صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت بڑی پیشرفت ہے، وزیراعظم عمران خان اس پر عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:چوروں کا ایجنڈا ناکام بنادیں گے، عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں۔ وزیراعظم

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیاست میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ لگا رہتا ہے، یہ بلبلہ بہت جلدی پھٹ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین اور علیم خان ہماری پارٹی کے مضبوط لوگ ہیں، وہ ہماری پارٹی کا حصہ ہیں، پارٹی کے اندر سیاست ہوتی رہتی ہے اور وہ اپنی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے کئی ایم پی ایز کی ان کے ساتھ ہمدردیاں، دوستیاں اور پرانے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے علیم خان اور جہانگیر ترین کے قریبی تعلقات ہیں، لوگ اپنی سیاست کرتے رہتے ہیں، مقامی اور پارٹی کے اندر سیاست ہوتی رہتی ہے۔

Related Posts