عمران خان کے تمام پلان فیل، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈراما اور جھوٹ مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان فیل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

توشہ خانے میں کیا کچھ ہے، ویڈیو جاری

انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔

مریم کا کہنا تھاکہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

Related Posts