مریم نواز کی چائے کے ڈھابے پر آمد، چارپائی پر شہریوں کیساتھ بیٹھ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز
(فوٹو: اے آر وائی)

ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز چائے کے ڈھابے پر رک کر چارپائی پر شہریوں کے ساتھ بیٹھ گئیں۔ اس موقعے پر وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری اور مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی خان سے لاہور واپسی کے دوران چائے کے ڈھاپے پر کچھ وقت کیلئے رک کر عام شہریوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔ مریم نواز بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے واپس آتے ہوئے ڈھاپے پر رکیں۔

ڈھابے میں موجود چارپائی پر بیٹھ کر مریم نواز نے شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو چائے پیش کی گئی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ کو بجلی کے بلز دکھا کر 14روپے فی یونٹ کی حوصلہ افزا کمی پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف کو عوام کے بلز کی بہت فکر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور میں آپ کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ مہنگائی بھی کم ہورہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹے، چینی، گھی، دالوں اورسبزیوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور حکومت مزید ریلیف دینے کیلئے پوری کوشش  کررہی ہے۔ غریب عوام نے بجلی بلز کم کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دعائیں بھی دیں۔

Related Posts