بڑا ریسکیو آپریشن، کراچی کے لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشیں9سال بعد برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

کوہ پیماؤں کی لاشیں
(فوٹو: اے آر وائی)

آزاد کشمیر میں تاریخ کے بڑے ریسکیو آپریشن کے دوران آزاد کشمیر سے لاپتہ کراچی کے کوہ پیماؤں کی لاشیں 9سال بعد سروالی پیک سے برآمد ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سروالی پیک آزاد کشمیر کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ 2015 میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 کوہ پیماؤں نے چوٹی سر کرنے کی کوشش کی، جس کے دوران تینوں کوہ پیما بیس کیمپس سے رابطہ کھو بیٹھے۔

رپورٹ کے مطابق بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوجانے کے بعد تینوں کوہ پیما لاپتہ ہوگئے اور یہ سمجھ لیا گیا کہ تینوں کوہ پیما مہم جوئی کے دوران کسی حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے ہوں گے۔ لاپتہ ہونے والے تینوں کوہ پیماؤں کی میتیں 9 سال بعد برآمد ہوئی ہیں۔

تاریخ کے بڑے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ٹیم لیڈر الطاف کی قیادت میں 4رکنی ٹیم نے سروالی بیس کیمپ وَن سے میتوں کو ریکور کیا۔ سطحِ سمندر سے 6 ہزار 326میٹر بلند چوٹی سروالی پیک پر ہوا۔ بعد ازاں کوہ پیماؤں عمران جنیدی، عثمان خالد اور خرم شہزاد کی میتیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

Related Posts