مریم نواز کا جادوئی منصوبہ؛ 62 ہزار خاندانوں کو 72 ارب روپے کے بلا سود قرضے کی فراہمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت کے انقلابی پروگرام اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو 72 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس پروگرام نے ایک ماہ میں 14 ارب روپے کے قرضے تقسیم کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں جاری اس منصوبے نے عام شہریوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب حقیقت میں بدل دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صرف ایک ماہ میں 19,677 خاندانوں کو 14 ارب روپے سے زائد کے قرضے دیے گئے، جو اس پروگرام کی مقبولیت اور کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔

ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، اب تک 8,400 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 51,000 سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔ صرف جولائی کے مہینے میں 3,215 گھر مکمل کیے گئے، اور ہزاروں افراد اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور پنجاب بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ ایسے حالات میں تنخواہ دار اور متوسط طبقے کے لیے گھر کا حصول ایک خواب بن چکا تھا تاہم اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام نے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی امید جگائی ہے۔ عوام کی جانب سے اس اقدام کو بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے، اور شہری اسے حکومت کا ایک شاندار قدم قرار دے رہے ہیں۔

یہ پروگرام نہ صرف رہائش کے مسئلے کو حل کر رہا ہے بلکہ ہزاروں خاندانوں کی زندگیوں میں استحکام اور خوشحالی لا رہا ہے۔

Related Posts