مریم نواز کا بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام! لاہور میں کرسمس ٹری کی دلکش تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات لاہور کے مصروف علاقے لبرٹی چوک میں کرسمس کے موقع پر 42 فٹ بلند کرسمس ٹری نصب کر دیا گیا جو بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور شمولیت کا واضح پیغام دے رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ پنجاب میں اقلیتی برادریوں کو نہ صرف تحفظ حاصل ہے بلکہ انہیں معاشرے کا ایک قابلِ قدر اور محترم حصہ بھی سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصب کیا گیا کرسمس ٹری مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان محبت، احترام اور باہمی قبولیت کی علامت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ حکام اور منتظمین کے مطابق اس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پنجاب میں تمام شہری، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کے حقوق رکھتے ہیں اور صوبہ تنوع کو خوش آمدید کہتا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد لبرٹی چوک پر اس کرسمس ٹری کو دیکھنے پہنچ رہی ہے جہاں اسے ایک مثبت اور خوش آئند علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے عیسائی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر کرسمس ٹری نصب کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سراہا۔ عاشر البرٹ نامی صارف نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ پاکستان کا سب سے برا کرسمس ٹری ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہی وہ پاکستان ہے جس کا میں ہمیشہ خواب دیکھتا رہا ہوں جہاں مختلف مذاہب کے تمام پاکستانی اپنے تہوار بغیر کسی خوف کے منا سکتے ہیں۔ آپ نے میرا دل جیت لیا۔

Related Posts