حکومت نے ملک میں جلد فائیو جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلد پاکستان میں 5 جی متعارف ہوجائے گا، آئندہ 4 سے 6 ماہ میں تمام عمل مکمل کیا جائے گا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ ہی پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے ساتھ اس کی رسائی بھی بڑھائیں گے۔وزیر آئی ٹی شزافاطمہ کا کہنا تھا کہ 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی آکشن کرنے جا رہے ہیں، کوشش ہے فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں آکشن مکمل کرلیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو جلد کابینہ میں لے جائیں گے، ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








