خواجہ سراؤں کے نام پر بہت بڑا فراڈ بے نقاب، میڈیکل ٹیسٹ میں سب مرد نکلے، ہوشربا انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

خواجہ سراؤں کا ایک گروپ، فائل فوٹو

ایبٹ آباد میں جاری خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کے عمل کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کے نتائج نے حکام کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے والے 39 افراد کا باقاعدہ میڈیکل معائنہ کیا گیا، جس میں سے صرف 5 افراد کو حقیقی خواجہ سرا قرار دیا گیا، جبکہ 34 افراد مرد (Male) ثابت ہوئے۔

سینئر صحافی عمران جونیئر کی پوسٹ کا عکس

انتظامیہ کے مطابق یہ ٹیسٹ رجسٹریشن کے قواعد و ضوابط کے تحت کیے گئے تاکہ صرف مستند خواجہ سرا کمیونٹی کے افراد کو ہی سرکاری ریکارڈ میں شامل کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے اس غیرمعمولی نتیجے نے متعلقہ اداروں کو رجسٹریشن کے عمل کی شفافیت اور اعداد و شمار کی درستی پر ازسرِ نو غور کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس پیش رفت سے ایک جانب اصل کمیونٹی کے تحفظ اور حقوق کے لیے مثبت سمت متعین ہو سکتی ہے، تو دوسری جانب جعلی اندراجات کی روک تھام بھی ممکن بنے گی۔

Related Posts